بگ بیش ، دوسرے سیمی فائنل میں میلبورن سٹارز نے پرپرتھ سکارچرز کو 7وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

میلبورن سٹارز نے 140رنز کا ہدف 18.1اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا،کیون پیٹرسن کے62رنز

جمعہ 22 جنوری 2016 20:28

بگ بیش ، دوسرے سیمی فائنل میں میلبورن سٹارز نے پرپرتھ سکارچرز کو 7وکٹوں ..

میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جنوری۔2016ء) آسٹریلوی کر کٹ لیگ بگ بیش کے دوسرے سیمی فائنل میں میلبورن سٹارز نے پرپرتھ سکارچرز کو 7وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ میلبورن سٹارز نے 140رنز کا ہدف 18.1اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ میلبورن سٹارز کی جانب سے کیون پیٹرسن 62،مارکس سٹونز نے 44رنز بنائے ۔

پرتھ سکارچرز کی جانب سے بریڈ ہوج،ویلی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ میلبورن سٹارز کے کیون پیٹرسن کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔بگ بیش کا فائنل اتوار کو میلبورن سٹارز اور سڈنی تھنڈرز کے مابین کھیلا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو سڈنی کر کٹ گراؤنڈ پرآسٹریلوی کر کٹ لیگ بگ بیش کے دوسرے سیمی فائنل میں میلبورن سٹارنے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

پرتھ سکارچرز نے پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 139رنز بنائے ۔پرتھ سکارچرز کی جانب سے کلنگر 44اور ایڈم ووگز 52رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، میلبورن سٹار کی جانب سے وورل نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں میلبورن سٹارز نے 140رنز کا ہدف 18.1اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ میلبورن سٹارز کی جانب سے کیون پیٹرسن 62،مارکس سٹونز نے 44رنز بنائے ۔پرتھ سکارچرز کی جانب سے بریڈ ہوج،ویلی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ میلبورن سٹارز کے کیون پیٹرسن کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔بگ بیش کا فائنل (کل)اتوار کو میلبورن سٹارز اور سڈنی تھنڈرز کے مابین کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :