زمبابوے نے چوتھے ٹی ٹونٹی میں بنگلہ دیش کو 18رنز سے شکست دیکر سیریز2-2سے برابر کردی

جمعہ 22 جنوری 2016 20:28

زمبابوے نے چوتھے ٹی ٹونٹی میں بنگلہ دیش کو 18رنز سے شکست دیکر سیریز2-2سے ..

کھلنا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جنوری۔2016ء) زمبابوے نے چوتھے ٹی ٹونٹی میں بنگلہ دیش کو 18رنز سے شکست دیکر سیریز2-2سے برابر کردی،بنگلہ دیش کی ٹیم181رنز ہدف کے تعاقب میں19اوورز میں162رنز بناکر آؤٹ ہوگئی،بنگلہ دیش کی جانب سے محمد اﷲ54،مشرفی مرتضیٰ22 اور امرالقیس18رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے،زمبابولے کی جانب سے نیول مدزیوانے4 ٹنڈائی چیسورونے3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،زمبابولے کے ہملٹن مسکدزاکو مین آف دی میچ اور سیریزکا بہترین کھلاڑی قراردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کھلنا کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے چوتھے اور آخری ٹی ٹونٹی میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20اووزمیں4وکٹوں کے نقصان پر180رنز بنائے، زمبابوے کی جانب سے ہملٹن مسکدزا93رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد،مشرفی مرتضیٰ،ابوحیدر اور شکیب الحسن نے ایک ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔

بنگلہ دیش کی ٹیم181رنز ہدف کے تعاقب میں19اوورز میں162رنز بناکر آؤٹ ہوگئی،بنگلہ دیش کی جانب سے محمد اﷲ54،مشرفی مرتضیٰ22 اور امرالقیس18رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے،زمبابولے کی جانب سے نیول مدزیوانے4 ٹنڈائی چیسورونے3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،زمبابولے کے ہملٹن مسکدزاکو مین آف دی میچ اور سیریزکا بہترین کھلاڑی قراردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :