خورشید شاہ کا وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو تبدیل کرنے کا مطالبہ

وزیر داخلہ کے رویے کی وجہ سے انگلی وزیر اعظم نواز شریف پر اٹھ رہی ہے ٗوزیر اعظم عہدے سے ہٹائیں ٗصحافیوں سے گفتگو

جمعہ 22 جنوری 2016 20:44

خورشید شاہ کا وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے چیمبر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ چارسدہ سانحہ پر ہر طرف سے مذمت آئی ہے لیکن وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے مذمت بھی نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ حکیم اﷲ محسود کی موت پر رونے والے کو ابھی تک اس کی موت کا افسوس ہے۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ کے رویے کی وجہ سے انگلی وزیر اعظم نواز شریف پر اٹھ رہی ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو عہدے سے ہٹائیں۔