سیاسی بیانات اور مذمتوں سے دہشت گردی ختم نہیں ہوگی‘عظیم طارق

نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر عملدرآمد سے ہی یہ جنگ جیتی جاسکتی ہے

جمعہ 22 جنوری 2016 20:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء )تحریک عوامی حقوق پاکستان کے صدر عظیم طارق نے کہا ہے کہ سیاسی بیانات اور مذمتوں سے دہشت گردی ختم نہیں ہوگی،ا فغا نستان میں بھارتی اثرو رسوخ دہشتگردی کی اصل جڑ ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر عملدرآمد سے ہی یہ جنگ جیتی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری جنرل امجد ایڈووکیٹ نے کہا کہ سانحہ چارسدہ اس بات کی علامت ہے کہ دہشتگردی کے خلاف کامیابی کے دعوے ابھی ادھورے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ باچا خان یونیورسٹی پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے۔ جب تک سول ادارے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرتے یہ جنگ نہیں جیتی جاسکتی۔ اس موقع پر سیکریٹری اطلاعات زیشا حسن نے کہا کہ دہشت گردوں کا یونیورسٹی پر حمہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ ان کے ممبران اور معاونین معاشرے میں پوری طرح پھیلے ہوٗے ہیں جن کا خاتمہ کیے بغیر اس عفریت پر قابو نہیں پایا جاسکتا۔