ایمنسٹی بل سے معاشی دہشتگردی کو قانونی حیثیت دے دی گئی ‘ڈاکٹر طاہر القادری
غیر ملکی بینکوں میں موجود2 سو ارب ڈالرکا کالا دھن واپس کیوں نہیں لایا جارہا؟‘قائد عوامی تحریک
جمعہ 22 جنوری 2016 20:49
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء )پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمنسٹی بل کی منظوری سے معاشی دہشتگردی کو قانونی حیثیت دیدی گئی،حکمرانوں نے رشوت لاؤ ، مال بچاؤ اور لوٹ مچاؤ تحریک شروع کر دی، تخت لاہور ملک برباد کررہا ہے اور پارلیمنٹ زندہ انسانوں کا قبرستان بن کر رہ گئی۔
انہوں نے اپنے ٹیلیفونک خطاب میں پی آئی اے کو کمپنی بنانے کے بل کی منظوری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قومی ادارے ٹھیک کرنے کا نعرہ لگانے والوں نے قومی اداروں پر برائے فروخت کے اشتہار لگا دئیے۔انہوں نے کہا کہ پہلے نیب پلی بارگین سے کرپشن اور لوٹ مار کو پروموٹ کررہا تھا اب قومی اسمبلی نے کالے دھن کو سفید کرنے کا کالا قانون پاس کر دیا،معاشی دہشتگردی کا مسلح دہشتگردی سے گہرا تعلق ہے اگر معاشی دہشتگردی کو ختم نہ کیا گیا تو ڈر ہے آپریشن ضرب عضب کے ثمرات ضائع ہو جائیں گے کیونکہ معاشی دہشتگرد کالعدم تنظیموں کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کررہے ہیں ضرورت اس بات کی تھی کہ لوٹا گیا پیسہ واپس لیا جاتا اور معاشی دہشتگردوں کو چوراہوں پر لٹکایاجاتا مگر حکمران ان کیلئے ریلیف پیکیج لارہے ہیں۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
نیئر حسین بخاری کی ایم این اے فتح اللہ خان کا شوکاز جاری کرنے سے متعلق خبر کی تردید
-
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کے خلاف کیس ججز کمیٹی کو واپس بھجوادیئے، سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی
-
ملک بھر سے حج پروازیں 9 مئی سے شروع ہونگی،ترجمان وزارت مذہبی امور
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردارعلی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ سیاحت کا پہلا اجلاس
-
بہاولنگر ،وزیر اعلیٰ پنجاب کے یوتھ بائیکس پروگرام کا آغاز ہوگیا
-
ایف آئی اے کی مختلف کارروائیوں میں 2 انسانی سمگلرز گرفتار
-
رائیونڈ میں سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
-
فواد چودھری کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست دو رکنی بنچ کو ارسال
-
ضمنی الیکشن میں ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کا نعرہ دفن ہو گیا ‘ یاسمین راشد
-
ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ، پاکستان نے ہمیشہ کشمیراور فلسطین کے مسئلہ کو ہر فورم کر اجاگر کیا ہے، فیصل کریم کنڈی
-
زبانی، تحریری طلاق پر قانون کیا کہتا ہے ہائی کورٹ کا عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیل پراستفسار
-
بدین میں 2 نوعمرلڑکوں کا گینگ ریپ، پولیس اہلکار اورسیاستدان کیخلاف مقدمات درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.