پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام سانحہ باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں شہید ہونے والوں کے لئے دعااور قرآن خوانی اہتمام

جمعہ 22 جنوری 2016 20:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام پیپلز سیکرٹریٹ پنجاب میں سانحہ باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں شہید ہونے والوں کے لئے دعااور قرآن خوانی کی گئی جس میں جہاں آرا وٹو، عابد حسین صدیقی، افنان بٹ، جاوید اختر، عمران اٹھوال، علامہ یوسف اعوان، موسیٰ کھوکر، یاسر بارا، بشریٰ ملک، بیرسٹر عامر، نوید بخاری، میاں یوسف، نصیر احمد کے علاوہ دیگر عہدیداران اور کارکنان سے شرکت کی۔