49ارب ڈالر سی پیک منصوبہ گیم چینجر ہے، نوازشریف
منصوبے کے ملک کی پھلتی پھولتی معیشت پر دور رس اثرات مرتب ہو ں گے آپریشن ضرب عضب سے ملک میں امن کی بحالی کیلئے زبردست نتائج برآمد ہوئے ہیں ،وزیراعظم کا عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ناشتے کی تقریب سے خطاب
جمعہ 22 جنوری 2016 20:54
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ 49ارب ڈالر کا سی پیک منصوبہ گیم چینجر ، اہمیت کا حامل ہے جس کی بدولت ملک کی پھلتی پھولتی معیشت پر دور رس اثرات مرتب ہو ں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چھیالیسویں ورلڈ اکنامک فورم کی سائیڈ لائن پر ورلڈ پاتھ فائنڈر گروپ کے اکرام سہگل اور ضرار سہگل کی طرف سے دیئے گئے ناشتے کی تقریب میں کیا جس میں دنیا کے صف اول کے کاروباری ، طالع آزما صحافی اور دیگر شعبوں سے وابستہ قابل ذکر افراد نے بھی شرکت کی ۔
وزیراعظم نے کہا کہ جہاں سی پیک منصوبہ چین کو وسط ایشیائی ریاستوں مشرق وسطی اور افریقہ تک بہتر رسائی کی سہولت فراہم کرتا ہے، اس منصوبے کی بدولت ٹرانسپورٹیشن مشرقی وسطی او ر افریقہ تک شاہراہوں کی تعمیر اور اور توانائی کے میدانوں میں ترقی ہوگی ۔(جاری ہے)
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایسے منصوبے سے نہ صرف پاکستان اور چین فائدہ اٹھائینگے بلکہ خطہ وسط ایشیاء سے لے کر مشرق وسطیٰ تک افریقہ اس منصوبے سے فائدہ اٹھائیں گے اور اس لئے یہ منصوبہ گیم چینجر ہے۔
وزیراعظم نے مسلح افواج کی ملک میں دہشتگردوں کیخلاف جاری جنگ میں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک میں جاری آپریشن ضرب عضب سے ملک میں امن کی بحالی کیلئے زبردست نتائج برآمد ہوئے ہیں وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے فوجی جوانوں کی عظیم قربانیوں کے بغیر ایسا ہونا ناممکن تھا ایک عشرے سے ڈیوس میں اجتماعات کی میزبانی کرنے والے اکرم سہگل کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اپنی نوعیت کا یہ منفرد ایونٹ جس میں پاکستان کا احاطہ کیا گیا انفرادی سطح پر قابل ستائش بزنس کی کاوش ہے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستانی معیشت کا ایک جائزہ پیش کیا اور ملک اور معیشت کو درپیش چیلنجوں اور مواقع کو بیان کیا ایونٹ میں ڈبلیو ای ایف کے جن نمایاں شرکاء نے شرکت کی ان میں ہاورڈ یونیورسٹی کے ڈیوڈ ای بلوم آئی آئی ایس ایس کے جان چپ مین ، بحرین پٹرولیم کمپنی کے شیخ رحمان الخلیفہ ابراج گروپ کے عارف ایم نقوی ، ہیومن رائٹس واچ کی کینتھ روتھ واشنگٹن پوسٹ کی ایلزبتھ جی ویماؤتھ سوئس ایشین چیمبر آف کامرس کے ارس لسٹن برگر اور کنگز کالج کے گوانگ شامل تھےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکا میں پاکستانی نژاد شہریوں کی تعدادچار لاکھ جبکہ بھارتی نژاد امریکیوں کی 28لاکھ ہے. امریکی مردم شماری بیورو
-
عدالتی حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کروا دیا گیا
-
برطانیہ اور یورپی یونین کو ادویات کی شدید قلت کا سامنا، رپورٹ
-
پاکستان اور چین کے درمیان معاشی اور ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں ،وزیرِ اعظم شہباز شریف کا چینی زبان کے عالمی دن پر پیغام
-
امریکہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں معاونت کے الزام میں چار بین الاقوامی کمپنیوں پر پابندیوں کا اعلان کردیا
-
آئی ایم ایف نے 6 سے 8 ارب ڈالر نئے بیل آؤٹ پیکج کی درخواست منظور کرلی
-
پاکستان نے آئی ایم ایف سے اگلے بیل آﺅٹ پیکج کیلئے باضابطہ درخواست کر دی
-
آئی ایم ایف بورڈ کا 29 اپریل تک کا شیڈول جاری، پاکستان ایجنڈے میں شامل نہیں
-
21 اپریل کو آنے والا رزلٹ عمران خان اور شاہ محمودقریشی کی رہائی کا آرڈر ہو گا،زین قریشی
-
فواد چوہدری کو مزید 4 مقدمات میں ریلیف مل گیا
-
ضمنی الیکشن کے دوران موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہنے کا امکان
-
وزیرخزانہ کی ورلڈ بینک کے علاقائی نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مسٹر مارٹن رائزر سے ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.