پاک افغان سرحد دونوں ملکوں کے تعاون سے محفوظ بنائی جا سکتی ہے‘ سینیٹر عبدالقیوم
سانحہ چارسدہ میں سی آئی اے، ‘ ”را“ اور ”موساد ٴ“ملوث ہوسکتی ہیں نیٹو فورسز کی مدد کے باوجود افغان حکومت اپنے صوبوں میں اپنی رٹ قائم نہیں کر سکی ،ہر میڈیا سے گفتگو
جمعہ 22 جنوری 2016 21:06
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) سینیٹر جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ پاک افغان بارڈر کو دونوں ملکوں کے تعاون سے محفوظ بنایاجاسکتا ہے‘ سمیں افغانستان کی تھیں اس کا مطلب یہ نہیں کہ افغان حکومت چارسدہ حملے میں شامل ہے۔ افغان صوبوں کنٹر ‘ پکتیکا‘ خراسان اور قندھار میں نیٹو فورسز کی مدد کے باوجود افغان حکومت اپنی رٹ قائم نہیں کر سکی۔
واقعہ چارسدہ میں” سی آئی اے“، ‘ ”را“ اور ”موساد“ ملوث ہوسکتی ہیں، پاک افغان بارڈر سیل کرنا ممکن نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ افغان سرحد کے قریب بہت سے ایسے علاقے ہیں جہاں افغان حکومت کی رٹ ہی نہیں ہے۔(جاری ہے)
حکومت پاکستان بین الاقوامی قوانین کے تحت سفارتی سطح پر ان معاملات پر افغان حکو مت سے بات چیت کررہی ہے۔
دونوں ملکوں کے درمیان بارڈر انتظام بہتر بنانے سے ہی امن یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ اس بات کی تحقیق کرنے کی ضرورت ہے کہ ان دہشت گردوں کو فنڈنگ کون کررہا ہے۔ پاک افغان بارڈر سیل کرنا ممکن نہیں دونوں ملکوں کی سرحدوں کے قریب رہنے والے چالیس سے پچاس ہزار افراد روزانہ آتے جاتے ہیں اور دونوں طرف سے کلچر ایک ہونے اور آپس میں رشتہ داریاں ہونے کی وجہ سے لوگ پاکستان سے افغانستان آتے جاتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک افعان بارڈر کے درمیان خیبر‘ چمن اور انگور اڈہ کے علاوہ بہت سے ایسے راستے ہیں جہاں سے لوگ آتے جاتے ہیں جب کوئی خفیہ معلومات آتی ہیں اسے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں اکٹھا کیا جاتا ہے کوئی خفیہ رپورٹ مخصوص جگہ کی نشاندہی نہیں کیا کرتی۔ انہوں نے کہا کہ اگر سکولوں پر حملے کی طلاا ع ہو تو کے پی کے میں ہزاروں ایسے سکول ہوں گے جن کو سکیورٹی فراہم کرنا صوبائی حکومت کے لئے ممکن نہیں ہوگا جتنا ممکن ہوتا ہے اتنی سکیورٹی فراہم کی جاتی ہے بہترین تیاری کی وجہ سے ہی دہشت گردی میں نقصان کم سے کم ہوا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام ضروری ہے ، پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ، زراعت کا شعبہ 5 فیصد کی شرح سے نمو کررہا ہے، وزیرخزانہ کا خطاب
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
وزیر اعظم کاٹیکس کیسز میں دانستہ التوا ء کا نوٹس
-
ایرانی صدرڈاکٹرسیدابراہیم رئیسی کی لاہور آمد،وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنے پرتپاک استقبال کیا
-
اطالوی شہرمیں رات بارہ بجےکے بعد آئس کریم کی فروخت پر پابندی
-
سعد رفیق کا اپنی تقریر ایڈٹ کر کے جاری کرنے پر پی ٹی آئی کیخلاف قانونی کارروائی کااعلان
-
روانڈا منصوبہ: برطانوی پارلیمان میں تارکین وطن کی ملک بدری کا بل منظور
-
ایف آئی اے افسر کی عدالت پیشی پر طبیعت خراب، ہسپتال میں انتقال ہوگیا
-
ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے یہ تعلقات مزید بھی بڑھنے چاہئیں،شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
-
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.