لاہور، حالات سے دلبرداشتہ جوان نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی

جمعہ 22 جنوری 2016 21:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) ہربنس پورہ کے علاقے میں حالات سے دلبرداشتہ جوان نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ خودکشی کے وقت اس کے اہل خانہ میلاد شریف کی محفل میں گئی ہوئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق 3بچوں کے 36سالہ باپ شیر محمد کچھ عرصہ قبل ملائیشیا گیا ہوا تھا۔ واپس آکر اس نے ویلڈنگ کی شاپ کھول لی کافی عرصہ سے کاروبار کے ہاتھوں تنگ اور پریشان رہتا تھا۔

(جاری ہے)

جمعرات اور جمعہ کی شب جس وقت اس کے بیوی بچے اپنے عزیزوں کے گھر میلادشریف کی محفل میں گئے ہوئے تھے اس نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ شیر محمد کا بھانجا گھر آیا تو اس نے اپنے ماموں کی پنکھے سے لٹکتی لاش دیکھی تو پولیس کو اطلاع کردی۔ پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانہ بھجوا دیا۔ بتایا گیا ہے کہ متوفی شیر محمد کا ایک بھائی تاحال ملائیشیاء میں ہی مقیم ہے اور ملازمت کرتا ہے جبکہ شیر محمد ملائیشیاء سے واپس آگیا تھا۔ شیر محمد کے لواحقین نے اس کا پوسٹمارٹم کروانے سے منع کردیا جس پر علاقے مجسٹریٹ کی اجازت سے شیر محمد کی نعش اس کے ورثہ کے حوالے کردی گئی

متعلقہ عنوان :