احکامات نظر انداز کرنے پر سیکرٹری صحت پنجاب کی تنخواہ قرق کرنے کی کاروائی کا آغاز

جمعہ 22 جنوری 2016 21:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) پنجاب سروس ٹربیونل نے احکامات نظر انداز کرنے پر سیکرٹری صحت پنجاب نجم احمد شاہ کی تنخواہ قرق کرنے کی کاروائی کا آغاز کر دیا۔پنجاب سروس ٹربیونل کے جج جوادالحسن نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار ڈاکٹر فوزیہ ظہور ملک نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ صحت نے نوکری سے غیر حاضر رہنے کا جواز بنا کر اسے شوکاز نوٹس دئیے اور قانونی تقاضے پورے کئے بغیرغیر قانونی طور پر نوکری سے برطرف کر دیا۔

انہوں نے بتایا کہ ٹربیونل کے احکامات کے باوجودسیکرٹری صحت کی جانب سے کوئی جواب داخل نہیں کرایا گیا جو ٹربیونل کے احکامات نظر انداز کرنے کے مترداف ہے لہذا یکطرفہ کاروائی عمل میں لائی جائے۔جس پر ٹربیونل نے احکامات نظر انداز کرنے پر سیکرٹری صحت پنجاب کی تنخواہ قرق کرنے کی کاروائی کا ا?غاز کر دیا۔ٹربیونل نے سیکرٹری صحت پنجابنجم احمد شاہ کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید کاروائی نو مارچ تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :