سردی کی شدت میں اضافہ اور گیس کی شدیدقلت

شہری ضروریات زندگی کیلئے مہنگے داموں کوئلہ اور لکڑی خرید کر جلانے پر مجبور

جمعہ 22 جنوری 2016 21:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) ایک طرف سردی کی شدت میں اضافہ۔ تو دوسری جانب گیس بھی لاہوریوں سے روٹھ گئی۔ شہری ضروریات زندگی کیلئے مہنگے داموں کوئلہ اور لکڑی خرید کر جلانے پر مجبور ہیں۔تفصیل کے مطابقگزشتہ چند روز سے ملک بھر کی طرح صوبائی دارلحکومت لاہورشہر میں سردی جوبن پر ہے۔ ہر سال کی طرح رواں سال بھی موسمِ سرما کے آغاز سے ہی شہریوں کو گیس کی قلت کا سامنا ہے جبکہ شہر کے بیشتر علاقوں میں گیس نایاب ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

گیس نہ ہونے کے باعث شہری اپنے آپ کو سردی سے محفوظ رکھنے اور کھانا پکانے کے لئے کوئلے اور لکڑی کا استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔لکڑی اور کوئلہ فروخت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ صرف طلب میں اضافہ ہوا ہے قیمتوں میں نہیں۔ کوئلہ آج بھی پچاس روپے فی کلو جبکہ لکڑی سات سو سے آٹھ سو روپے فی چالیس کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔شہری حکومت سے مطالبہ کرتے نظر آتے ہیں کہ توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لئے عملی اقدامات کیئے جائیں۔جیسے جیسے سردی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے شہر میں گیس کی لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔۔۔ شہری سردی سے بچنے اور کھانا پکانے کے لئے مہنگے داموں کوئلہ اور لکڑی خریدنے پر مجبور ہیں۔

متعلقہ عنوان :