لاہور کے ٹی ایم ایز کا فلائی اوورز اور انڈرپاسز کی منتقلی پر تحفظات کا اظہار ،ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ ارسا ل

جمعہ 22 جنوری 2016 21:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) لاہور کے ٹی ایم ایز نے فلائی اوورز اور انڈرپاسز کی منتقلی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ ارسال کردیا۔چند روز قبل ایل ڈی اے ،ٹیپا اورسی اینڈ ڈبلیو کی جانب سے شہر کے 16، فلائی اوورز اور 5انڈرپاسز کے انتظامات ٹاوٴن انتظامیہ کے سپرد کردیئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کے ٹی ایم ایز کی جانب سے ایل ڈی اے کے اس فیصلے پر تحفظات کا اظہار کردیا گیا ہے اور ضلعی انتظامیہ کو بذریعہ خط آگاہ کیا گیا ہے کہ ایل ڈی اے ، ٹیپا اور سی اینڈ ڈبلیو کی جانب سے ٹرانسفر کیے جانے والے فلائی اوورز اور انڈرپاسز انتظامات کیلئے پہلے یقینی بنایا جائے کہ وہ چالو حالت میں ہیں اور ان کے بجلی کے تمام بل ادا شدہ ہیں۔

ٹاوٴن انتظامیہ کی جانب سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ فلائی اوورز اور انڈر پاسز کی لائٹس کی مرمت کیلئے بڑی اور بلند مشینری بھی فراہم کی جائے

متعلقہ عنوان :