پنجاب بھر میں 33622ایجوکیٹرزاور2178اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرزکی خالی آسامیوں پر بھرتی آئندہ ہفتے شروع ہو گی ، آسامیوں پر بھرتی کیلئے انگریزی،اردو،فزکس،کیمسٹری،بیالوجی،ریاضی ،کمپیوٹر سائنس کے مضامین رکھنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جائیگی،ایجوکیٹرز کی بھرتی سب سے زیادہ اوکاڑہ اور سب سے کم لودھراں میں ہوگی

امسال ریکروٹمنٹ پالیسی میں ترمیم کی گئی ہے،ایجوکیٹرز کی بھرتی ضلعی سلیکشن کمیٹی کریگی ،تمام بھرتیاں این ٹی ایس ٹیسٹ کے ذریعے میرٹ پر ہونگی، ڈپٹی سیکرٹری سکولز ایجوکیشن مشتاق سیال

جمعہ 22 جنوری 2016 21:23

لاہور۔22 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 جنوری۔2016ء) پنجاب بھر میں 33622ایجوکیٹرزاور2178اے ای اوز کی خالی آسامیوں پر بھرتی آئندہ ہفتے سے شروع ہو گی،بھرتی این ٹی ایس ٹیسٹ کے ذریعے کی جائیگی جبکہ رواں سال ایجوکیٹرزکی بھرتی کیلئے ریکروٹمنٹ پالیسی میں ترمیم کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر میں 17721ای ایس ای،10103ایس ای ایس ای اور 3620ایس ایس ای اور2ہزارسے زائد اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کی خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے انگریزی،اردو،فزکس،کیمسٹری،بیالوجی،ریاضی،کمپیوٹر سائنس کے مضامین رکھنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جائیگی،ایجوکیٹرز کی بھرتی سب سے زیادہ اوکاڑہ اور سب سے کم لودھراں میں ہوگی۔

محکمہ تعلیم کی طرف سے فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق اٹک میں 1061ایجوکیٹرز اور53اے ای اوز،بہاولنگر میں 1080ایجوکیٹرز اور105اے ای اوز،بہاولپور میں 1099ایجوکیٹرزاور84اے ای اوز،بھکر میں328ایجوکیٹرزاور51اے ای اوز،چکوال میں 579ایجوکیٹرزاور47اے ای اوز،چنیوٹ میں 553ایجوکیٹرز اور31اے ای اوز،ڈی جی خان میں 492ایجوکیٹرز اور78اے ای اوز،فیصل آباد میں2327ایجوکیٹرز اور98اے ای اوز،گوجرانوالہ میں 609ایجوکیٹرزاور62اے ای اوز،گجرات میں1499ایجوکیٹرز اور59اے ای اوز،حافظ آباد میں 304ایجوکیٹرز اور33اے ای اوز،جھنگ میں 654ایجوکیٹرز اور80اے ای اوز،جہلم میں 350ایجوکیٹرز اور33اے ای از،قصور میں 1150ایجوکیٹرزاور63اے ای اوز،خانیوال میں 656ایجوکیٹرزاور 54اے ای اوز،خوشاب میں 745ایجوکیٹرز اور43اے ای اوز،لاہور میں940ایجوکیٹرز اور44اے ای اوز،لیہ میں577ایجوکیٹرز اور73اے ای اوز،لودھراں میں 239ایجوکیٹرز اور30اے ای اوزبھرتی کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اسی طرح میانوالی میں 719ایجوکیٹرز اور58اے ای اوز،ملتان میں836ایجوکیٹرز اور49اے ای اوز،مظفر گڑھ میں1320ایجوکیٹرز اور97اے ای اوز،ننکانہ صاحب میں 698ایجوکیٹرز اور32اے ای اوز،نارووال میں 865ایجوکیٹرز اور36اے ای اوز،اوکاڑہ میں 3869ایجوکیٹرز اور69اے ای اوز ،پاکپتن میں 371ایجوکیٹرز اور41اے ای اوز،رحیم یار خان میں 1277ایجوکیٹرز اور151اے ای اوز،راجن پور میں 343ایجوکیٹرز اور54اے ای اوز،راولپنڈی میں 1379 ایجوکیٹرز اور35اے ای اوز،ساہیوال میں 872ایجوکیٹرز اور47اے ای اوز،سرگودھا میں 1580ایجوکیٹرز اور85اے ای اوز،شیخوپورہ میں 807ایجوکیٹرز اور53اے ای اوز،سیالکوٹ میں 1080ایجوکیٹرزاور89اے ای اوز،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 709ایجوکیٹرز اور60اے ای اوز اور وہاڑی میں 726ایجوکیٹرز اور67اے ای اوز بھرتی کئے جائیں گے۔

اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ڈپٹی سیکرٹری سکولز ایجوکیشن مشتاق سیال نے اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 جنوری۔2016ء کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر صوبہ بھر میں 33ہزار ایجوکیٹرز اور 2ہزار اے ای اوز کی بھرتی آئندہ ہفتے سے این ٹی ایس ٹیسٹ کے ذریعے ہو گی،تمام بھرتیاں میرٹ پر ہونگی،ایجوکیٹرز کی بھرتی ضلعی ریکروٹمنٹ/سلیکشن کمیٹی کریگی جس کا سربراہ ڈی سی او ہو گا،جبکہ کمیٹی کے دیگر ممبران میں ای ڈی او ایجوکیشن،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرجبکہ ایک نمائندہ پنجاب حکومت کی طرف سے نامزد کیا جائیگا۔

انہوں نے بتایا کہ زیادہ سے زیادہ امیدواروں کوانکی تعلیمی قابلیت کے مطابق ایڈجسٹ کرنے کیلئے رواں سال ریکروٹمنٹ پالیسی میں ترمیم کی گئی ہے۔انہوں نے بتایاکہ این ٹی ایس کا اشتہار آئندہ چند روز میں تمام قومی اخبارت میں شائع ہو جائیگا جس کے ایک ہفتے بعد تمام ای ڈی اوز اپنے اپنے اضلاع میں ایجوکیٹرز اور اے ای اوز کی خالی آسامیوں کا اشتہار دینے کے پابند ہونگے اور اس سلسلے میں محکمہ تعلیم سکولز کے تمام ضلعی افسران کو مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :