ایشیا کپ ٹی ٹونٹی بلائینڈ کرکٹ ٹورنامنٹ،بھارت کی ٹیم سری لنکا کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئی

جمعہ 22 جنوری 2016 21:25

ایشیا کپ ٹی ٹونٹی بلائینڈ کرکٹ ٹورنامنٹ،بھارت کی ٹیم سری لنکا کو ہرا ..

کوچی ۔ 22 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 جنوری۔2016ء) بھارت کی ٹیم سری لنکا کو ہرا کر ایشیا کپ ٹی ٹونٹی بلائینڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی۔ سری لنکن ٹیم 188 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 156 رنز بنا سکی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو کوچی میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے آخری میچ میں بھارت کی بلائینڈ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے، کیتن پٹیل 66 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، سرنگا اور راوندرا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، جواب میں سری لنکن بلائینڈ ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 156 رنز بنا سکی، دیش پریا 27 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، اجے کمار اور رنبیر نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔