خورشیدشاہ کو وزیر اعظم سے مرضی کے وزیر لگوانے کا شوق ہے تو (ن) لیگ میں شامل ہوجائیں ‘پی پی پی میں کیا کر رہے ہیں ‘ چوہدری نثار کے چارسدہ واقعہ پرمذمتی بیانات پور ے میڈیا پر نشر ہوئے‘ اپوزیشن لیڈر خوف خدا کریں ‘ و زیر داخلہ پی پی پی کی کرپشن پر اپناسخت موقف بدل لیں تووہ انکے پسندیدہ وزیر بن جائینگے، شاہ صاحب کے دور میں عمرہ اور حج کو بھی کرپشن کا شکار کر دیا گیا

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا اپوزیشن لیڈر کے چوہدری نثار کے خلاف دیئے گئے بیان پرسخت ردعمل کااظہار

جمعہ 22 جنوری 2016 21:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے خلاف دیئے گئے بیان پرردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ چوہدری نثار کے چارسدہ واقعہ پرمذمتی بیانات پور ے میڈیا پر نشر ہوئے ، خورشید شاہ خوف کریں، جھوٹ کے پر ہاتھ پاؤں نہیں ہوتے ،خورشیدشاہ کو حکومت سے مفادات اٹھانے کی اتنی عادت پڑ چکی ہے کہ وہ اب وزیر اعظم سے اپنی مرضی کے وزیر لگوانے کے خواب دیکھنے لگے ہیں،اگر انکا وزیرِاعظم پر اتنا ہی اثر ہے تو پھر وہ پی پی پی میں کیا کر رہے ہیں۔

انہیں باقاعدہ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو جانا چاہیے۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں رانا تنویر حسین نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے خلاف دیئے گئے بیان پر اپنے سخت ردعمل میں کہاکہ جھوٹ کے کوئی پر نہیں ہوتے۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ کچھ تو خدا کا خوف کریں۔ چارسدہ کے واقعے پر وزیرِ داخلہ کے بیانات ہر ٹی وی چینل پر نشر ہوئے۔

انہوں نے کہاکہ مسئلہ صرف یہ ہے کہ وزیر داخلہ پی پی پی کے اکابرین کے کرپشن کیسز پر سخت موقف نہ لیں تووہ انکے پسندیدہ وزیر بن جائینگے۔ حکومت سے مفادات اٹھانے کی شاہ صاحب کو اتنی عادت پڑ چکی ہے کہ وہ اب وزیر اعظم سے اپنی مرضی کے وزیر لگوانے کے خواب دیکھنے لگے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر انکا وزیرِاعظم پر اتنا ہی اثر ہے تو پھر وہ پی پی پی میں کیا کر رہے ہیں۔ انہیں باقاعدہ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو جانا چاہیے۔ خورشید شاہ تو وہ شخصیت ہیں جنکے دور میں عمرہ اور حج کو بھی کرپشن کا شکار کر دیا گیا۔