آواران میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

muhammad ali محمد علی جمعہ 22 جنوری 2016 21:47

آواران میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 جنوری 2016ء) آواران میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے ہیں۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کے علاقے آواران میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے جھڑپیں ہوئیں جس کے نیتجے میں 6 دہشت گرد مار دیے گئے۔ جبکہ 1 سیکورٹی اہلکار شہید اور 2 زخمی ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :