جدہ میں پاکستانی سفارتخانے کے افسران غیر حاضر ، ہزاروں پاکستانی ذلیل و خوار ہونے لگے

حکومت پاکستان اس حوالے سے فوری اقدامات کرے، مطالبہ

جمعہ 22 جنوری 2016 22:07

جدہ میں پاکستانی سفارتخانے کے افسران غیر حاضر ، ہزاروں پاکستانی ذلیل ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) سعودی عرب کے شہر جدہ میں پاکستانی سفارتخانے کے افسران کے غیر حاضر ہونے کی وجہ سے ہزاروں پاکستانی ذلیل و خوار ہونے لگے‘ پاکستان کے کا ترسیل زر کا باعث بننے والے پاکستانیوں کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے جبکہ جدہ میں ہزاروں پاکستانی گزشتہ ایک ہفتے سے سفارتخانے کے افسران کے انتظار کی تپش کاٹنے پرمجبور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جدہ سفارتخانے کے باہر موجود پاکستانیوں نے آن لائن سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے ہزاروں پاکستانی آفیسران کی عدم حاضری کے باعث ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئے ہیں اور ان کے مسائل حل نہیں کئے جارہے۔ اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ پاکستانیوں کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کی تاریخ کی توسیع کیلئے کئی دنوں سے سفارتخانے کے چکرلگانے پر مجبور ہیں جبکہ متعلقہ آفیسران نہ ہونے کی وجہ سے ہزارون پاکستانی روزی کمانے سے قاصر ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھاکہ پاکستانی حکومت اس حوالے سے فوری اقدامات کرے۔ کیونکہ غریب پاکستانی پردیس میں دھکے کھا کر ملکی معیشت کا پہیہ چلا رہے ہیں اور حکومت سمندر پار پاکستانیوں سے سوتیلا سلوک کررہی ہے۔ اس حوالے سے بات کرنے والوں میں جمشید اقبال ‘ رحمت علی‘ محسن عباس اور فیاض و دیگر نے بات کی اور سفارتخانے کے باہر موجود پاکستانیوں کی تصویریں بھی بھیجی ہیں۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے جدہ میں موجودہ پاکستانی سفارتخانے کی بہتری کیلئے فوری اقداماتکرنے اور غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :