چارسدہ حملے میں دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرنے والے ایس ایچ او سے آرمی چیف کی ملاقات

muhammad ali محمد علی جمعہ 22 جنوری 2016 22:28

چارسدہ حملے میں دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرنے والے ایس ایچ او ..
چارسدہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 جنوری 2016ء) چارسدہ حملے میں دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرنے والے ایس ایچ او سے آرمی چیف کی ملاقات ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل چارسدہ میں واقع باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا۔ حملے کے وقت وہاں موجود سیکورٹی گارڈز اور بعد ازاں وہاں پہنچنے والے پولیس اہلکاروں نے فوج کے پہنچنے تک دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

چارسدہ میں آرمی گیریژن نہ ہونے کے باعث فوج کو پشاور سے بلوایا گیا جو حملے کے 45 منٹ بعد وہاں پہنچی تھی۔ اس دوران وہاں موجود چارسدہ پولیس کے ایک ایس ایچ کی جانب سے بہادری کی شاندار مثال قائم کی گئی۔ مذکورہ اسی ایچ او نے آرمی کے پہنچنے تک دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرکے انہیں ایک جگہ محصور کر دیا جس کے باعث بڑا جانی نقصان ہونے سے بچ گیا۔ حملے کے بعد آرمی چیف راحیل شریف نے مذکورہ ایس ایچ او سے ملاقات کرکے اس کی بہادری پر اسے خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :