اعتماد کا رشتہ سب سے بڑا ہے ،ٹوٹنے سے انسان بھی ٹوٹ جاتا ہے، ناصر چنیوٹی

ہفتہ 23 جنوری 2016 11:24

اعتماد کا رشتہ سب سے بڑا ہے ،ٹوٹنے سے انسان بھی ٹوٹ جاتا ہے، ناصر چنیوٹی

لاہو ر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء) سٹیج اداکار ناصر چنیوٹی نے کہا ہے کہ ایک وقت میں زیادہ کام کرنے کی کوشش کرنیوالے زندگی میں ہمیشہ ناکام رہتے ہیں، رشتوں میں سب سے بڑا رشتہ اعتماد کا ہے جس کے ٹوٹنے سے انسان بھی ٹوٹ جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں ناصر چنیوٹی نے کہا کہا کہ میں خود کو سٹیج کیلئے لازم وملزوم نہیں سمجھتا مگر شائقین کا مجھ پر اعتماد ہی میری کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ ایک دن مجھے سٹیج پر اتنی پذیرائی ملے گی یہ سب کچھ میری محنت اور اپنے کام سے لگن کا نتیجہ ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اعتماد کا رشتہ سب سے بڑا ہوتا ہے اگر یہ ٹوٹ جائے تو انسان بھی ٹوٹ جاتا ہے۔