ممتاز فلمی موسیقار ماسٹر عبداللہ کی 23 ویں برسی یکم فروری کو منائی جائیگی

ہفتہ 23 جنوری 2016 11:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء) ممتاز فلمی موسیقارماسٹر عبداللہ کی 23 ویں برسی یکم فروری کو منائی جائیگی۔ ماسٹر عبداللہ نے یادگار فلموں کے مشہور گانوں کی دھنیں ترتیب دیں۔

(جاری ہے)

وہ انور کمال پاشا کے ساتھی اور استاد بڑے غلام علی خان کے شاگرد رہے ہیں، ماسٹر عبداللہ نے فلم سورج مکھی، ملنگی، زندگی، منگوجٹ، بابل ، ضدی، شریف بدمعاش، دنیا پیسے دی، بدل گیا انسان، اک سی چور، ہر فن مولا، لاڈو، میدان، کمانڈو، وارث جیسی فلموں کی موسیقی ترتیب دی ہے، انہوں نے شہنشاہ غزل مہدی حسن، مالا، احمد رشدی، مجیب عالم، رونا لیلیٰ، تصور خانم، نور جہاں سمیت اعلی پائے کے گلوکاروں کیساتھ خوش اسلوبی سے کام کیا۔