روینہ ٹنڈن کی چھوٹی بیٹی 25 جنوری کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائینگی

ہفتہ 23 جنوری 2016 11:27

روینہ ٹنڈن کی چھوٹی بیٹی 25 جنوری کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائینگی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء) سابق بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کی چھوٹی بیٹی 25 جنوری کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائینگی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی لے پالک بیٹی چھایا 25 جنوری کو پیا گھر سدھار جائینگی، اداکارہ نے بیٹی کی شادی کی خبر ٹوئٹر پر اپنے پرستاروں کیساتھ شیئر کی ہے۔وہ گووا جا کر بیٹی کی شادی میں خوب ہلہ گلہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی بیٹی کی شادی ہندو کیتھولک رسومات کے مطابق انجام پائیگی۔