سکیورٹی خدشات : سابق ہاکی کپتان سلمان اکبر بھارت نہیں جاسکیں گے

ہفتہ 23 جنوری 2016 11:52

سکیورٹی خدشات : سابق ہاکی کپتان سلمان اکبر بھارت نہیں جاسکیں گے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان سلمان اکبر بھارت میں ہونے والی انڈین ہاکی لیگ میں کمنٹری نہیں کرسکیں گے ، سکیورٹی خدشات کے باعث بھارت جانے سے روک دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان اکبر نے انڈین ہاکی لیگ میں کمنٹری کیلئے بھارت جانا تھا مگر عین وقت پر سکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر روک دیا گیا کیونکہ بھارت میں اس وقت ہندو انتہا پسند وں کے مسلمانوں کیخلاف نفرت آانگیز رویئے کے باعث ان کی جان کو خطرہ ہوسکتا ہے اس لئے سلمان اکبر اب کمنٹری کیلئے نہیں جاسکیں گے

متعلقہ عنوان :