ٹی 20 سیریز ، کوئی پاکستانی کھلاڑی مجموعی طور پر 3میچز میں 100 رنز نہ کرسکا

ہفتہ 23 جنوری 2016 11:55

ٹی 20 سیریز ، کوئی پاکستانی کھلاڑی مجموعی طور پر 3میچز میں 100 رنز نہ کرسکا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی مجموعی طور پر 3میچوں میں 100 رنز مکمل نہ کرسکا ،وہاب ریاض 3میچوں میں 5وکٹیں ، عمر اکمل 3 میچوں میں 85رنز بنا کرنمایاں رہے ، پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی 20 سیریز میں پاکستان کے کھلاڑیوں کی مایوس کن کارکردگی رہی ۔

(جاری ہے)

عمر اکمل 3میچ کھیل کر 85رنز بنا کرنمایاں رہے محمد حفیظ نے 3میچوں میں 82 ، شعیب ملک نے 73 ، شاہد آفریدی نے 38، سرفراز احمد نے 44 احمد شہزاد نے 34 رنز بنائے جبکہ صہیب مقصود نے دو میچوں میں کل 18رنز سکور کئے ۔ باؤلرز میں وہاب ریاض نے تین میچوں میں پانچ ، شاہد آفریدی نے 3، محمد عامر اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ عمر گل نے دو میچوں میں دو وکٹیں لی ہیں

متعلقہ عنوان :