انٹرنیٹ پر دھوم مچانے والے زید علی کی ہر ویڈیو میں ’مریم ‘ نام کی کیا وجہ ہے؟؟ خود ہی بتا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 23 جنوری 2016 11:56

انٹرنیٹ پر دھوم مچانے والے زید علی کی ہر ویڈیو میں ’مریم ‘ نام کی کیا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 جنوری 2016ء) : پاکستان نژاد کینیڈین نوجوان زید علی نے اپنی مزاحیہ ویڈیو کے ذریعے کم عُمری میں ہی انٹر نیٹ پر مقبولیت حاصل کر لی ہے۔ زید علی کی ویڈیوز دیکھنے والوں کو یہ تو معلوم ہو گا ہی کی زید علی اپنی ہر ویڈیو میں لڑکی کا نام ”مریم“ ہی رکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان کی مارننگ شو کی میزبان نادیہ خان نے زید علی کو اپنے پروگرام میں بطور مہمان مدعو کیا جس کے بعد انہوں نے زید علی سے ”مریم“ سے متعلق سوال کیا۔

زید علی کا کہنا تھا کہ جب بھی میرے ذہن میں پاکستانی لڑکیوں کے نام آتے ہیں اُن میں مریم اور عائشہ سب سے پہلے آتے ہیں۔ لہٰذا ہر ویڈیو میں ”مریم“ نام رکھنے کی وجہ یہ ہے کہ اس نام سے ہر کوئی واقف ہے، اس کے علاوہ ”مریم“ نام کے پیچھے کوئی وجہ نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :