انگلینڈ لائنزنے پاکستان اے کو دوسرے ون ڈے میں69رنز سے شکست دیکر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرلی

ہفتہ 23 جنوری 2016 11:56

انگلینڈ لائنزنے پاکستان اے کو دوسرے ون ڈے میں69رنز سے شکست دیکر سیریز ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء)نگلینڈ لائنزنے پاکستان اے کو پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں69رنز سے شکست دیکر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرلی،پاکستان کی ٹیم315رنز کے ہدف کے تعاقب میں44.1اووزمیں245رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی،پاکستان کی جانب سے فخرزمان61،محمد نواز51،فوادعالم31،عمرصدیق24رنزبناکر نمایاں بلے باز رہے۔

انگلینڈ لائنز کی جانب سے لیام ڈاوٴسن،رولینڈ جونز نے3-3کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔دونوں ٹیموں کے مابین تیسراون ڈے25جنوری کو کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو دبئی سٹیڈیم میں کھیلے گے دوسرے ون ڈے میں پاکستان اے نے ٹاس جیت کر پہلے باوٴلنگ کا فیصلہ کیا۔انگلینڈ لائنز نے پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 314رنز بنائے۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کی جانب سے ملن نے 114،وایٹ لی 50اور وینس 29رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔پاکستان کی جانب سے محمد نوز نے 3اور فہیم اشرف نے 2کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔،پاکستان کی ٹیم315رنز کے ہدف کے تعاقب میں44.1اووزمیں245رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی،پاکستان کی جانب سے فخرزمان61،محمد نواز51،فوادعالم31،عمرصدیق24رنزبناکر نمایاں بلے باز رہے۔ انگلینڈ لائنز کی جانب سے لیام ڈاوٴسن،رولینڈ جونز نے3-3کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔دونوں ٹیموں کے مابین تیسراون ڈے25جنوری کو کھیلا جائے گا ۔