پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز ، نیوزی لینڈنے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ، روس ٹیلر آؤٹ

ہفتہ 23 جنوری 2016 11:57

پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز ، نیوزی لینڈنے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ..

آکلینڈ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار23جنوری- 2016ء) پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریزکیلئے نیوزی لینڈنے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، کولن منرو ٹیم کا حصہ ہونگے جبکہ روس ٹیلر ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پہلاون ڈے 25 جنوری کو کھیلا جائے گا جس کیلئے دھواں دار بلے باز کولن منرو کو پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں شامل کرلیا گیا ہے جب کہ روس ٹیلر سائیڈ اسٹرین انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے ہیں ۔ کیوی ٹیم کی قیادت کین ولیمسن کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کورے اینڈرسن ، ٹرینٹ بولٹ ، گرانٹ ایلیٹ ، مارٹن گپٹل ، میٹ ہنری ، لیوک رونچی ، بی جے واٹلنگ ، ٹاپ لیتھم ، برینڈن میکولم ، مچل میکلینگھن ، ایڈم ملنے ، ہنری نیکولس اور مچل سیٹنر شامل ہیں ۔