ٹیم میں صرف آفریدی کی چلتی ہے ،عمر گل ، انور علی کو کیوں،کہاں سے لایا گیا کسے نہیں پتہ؟، سرفراز نواز

ہفتہ 23 جنوری 2016 12:02

ٹیم میں صرف آفریدی کی چلتی ہے ،عمر گل ، انور علی کو کیوں،کہاں سے لایا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کی کیویز کے ہاتھوں عبرت ناک شکست پر سابق فاسٹ باوٴلر سرفراز نواز ٹیم پر برس پڑے اور کئی حقائق سے بھی پردہ اْٹھایا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز نواز نے کہا کہ ٹیم میں صرف شاہد آفریدی کی چلتی ہے عمر گل اور انور علی کو کیوں اورکہاں سے لایا گیا کسے نہیں پتہ؟سرفراز نواز نے ٹیم کی ناقص کارکردگی پر ہیڈ کوچ وقاریونس کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ فاسٹ باوٴلر تھے لیکن انہوں نے وہاب ریاض کو کیا سکھایا ؟؟سرفراز نواز کا سٹہ بازی سے متعلق کہنا تھا کہ جوا مافیا کے خلاف علیحدہ گروپ بن چکا ہے حفیظ اپنے ساتھیوں کے ساتھ علیحدہ کرسیاں لے کر بیٹھتا ہے تو ٹیم کیسے بنے گی؟ٹیم میں گروپ بندی واضح دکھائی دے رہی ہے ایسے میں ورلڈ کپ میں اس ٹیم سے کیا توقعات رکھی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :