15 ویں قومی ویمن نیٹ بال چمپئن شپ 28 جنوری سے شروع ہوگی

ہفتہ 23 جنوری 2016 12:46

15 ویں قومی ویمن نیٹ بال چمپئن شپ 28 جنوری سے شروع ہوگی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے 15 ویں قومی ویمن نیٹ بال چمپئن شپ 28 جنوری سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمیدی ہال میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چمپئن شپ میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان ایئرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان ریلوے، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبرپختونخواہ، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر، لاہور گرائمز سکول، لمز یونیورسٹی اور گلگت بلتستان شامل ہیں۔

منیجرز میٹنگ 27 جنوری کو حمیدی ہال میں ہوگی، چمپئن شپ 31 جنوری تک جاری رہے گی۔ چمپئن شپ میں سندھ کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کریگی۔