ہم ٹی وی ایوارڈز کے دوران ماہرہ خان اور واسع چوہدری میں تلخ جملوں کا تبادلہ

ماہرہ خان نے شو چھوڑ کر جانے کی دھمکی دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 23 جنوری 2016 12:49

ہم ٹی وی ایوارڈز کے دوران ماہرہ خان اور واسع چوہدری میں تلخ جملوں کا ..

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 جنوری 2016ء) : ہم ٹی وی کے ایوارڈ شو میں گفتگو کرتے ہوئے واسع چوہدری نے ماہرہ خان سے ایک سوال کیا جس پر وہ برہم ہو گئیں اور شو چھوڑ کر جانے کی دھمکی دے دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق واسع چوہدری نے ایوارڈ شو کے دوران ماہرہ خان سے سوال کیا کہ آپ کو کس سے پیار ہو گیا ہے ، جس پر ماہرہ خان نے جواب دیا کہ یہ آپ کیسا سوال کر رہے ہیں اس سوال کویہیں چھوڑ دیں ، لیکن واسع چوہدری اپنے سوال پر قائم رہے اور اصرار کرتے ہوئے ماہرہ خان سے دوبارہ سوال کرتے ہوئے کہا کہ یہاں موجود سب لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کو کس سے پیار ہو گیا ہے۔

جس پر ماہرہ خان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا شو کے آغاز ہی سے آپ میرے پیچھے کیوں پڑے ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ یا تو آپ چلے جائیں یا پھر میں ہی شو سے چلی جاتی ہوں۔

متعلقہ عنوان :