نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستانی ٹیم نے پہلی سے آخری گیند تک خراب کرکٹ کھیلی ‘مشتاق احمد

ہفتہ 23 جنوری 2016 12:50

نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستانی ٹیم نے پہلی سے آخری گیند تک خراب کرکٹ کھیلی ..

ولنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء) اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمد نے تسلیم کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم نے پہلی سے آخری گیند تک خراب کرکٹ کھیلی۔ایک انٹرویو میں مشتاق احمد نے کہا کہ تیسرے میچ میں ہمارے بولرز پلان کے مطابق بولنگ نہیں کرسکے۔ گپٹل پر کسی طور قابو پالیا تو اینڈرسن درد سر بن گئے۔

(جاری ہے)

مشتاق احمد نے کہا کہ ایشیا کپ اور ورلڈٹی ٹوئنٹی سے قبل اپنی غلطیوں سے سیکھنا ہوگا، فٹنس بہتر بنانے کیساتھ بولرز کو نئی گیند سے وکٹیں لینا پڑیں گی۔

ایشیا کی کنڈیشنز نیوزی لینڈ سے مختلف ہیں، ان سے فائدہ اٹھانے کیلئے ہمیں اپنی توانائی یکجاکرتے ہوئے ایک ٹیم کے طور پر پورے اعتماد سے میدان میں اترنا ہوگا ‘پوری امید ہے کہ ہم ان میگا ایونٹس میں ایک بہتر یونٹ کی صورت میں ابھر سکتے ہیں۔ ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ کیویز کیخلاف ون ڈے سیریز میں بہتر کارکردگی کی توقعات وابستہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :