ٹی ٹونٹی سیریز میں ناقص کارکردگی ، محمد عامر کی ون ڈے ٹیم میں شمولیت پر سوالیہ نشان لگ گیا
ہفتہ 23 جنوری 2016 13:05
ویلنگٹن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار23جنوری- 2016ء) نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز سے انٹرنیشنل کرکٹ میں بلند و بانگ دعوئوں کے ساتھ واپس لائے جانیوالے پاکستان ٹیم کے سزا یافتہ فاسٹ بائولر محمد عامر نے ناقص کارکردگی کے باعث ون ڈے سیریز میں اپنی سلیکشن کے حوالے سے سلیکٹرز کو مشکل میں ڈال دیا ہے ۔
(جاری ہے)
فرسٹ کلاس اور بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں تباہ کن بائولنگ کرنے والے محمد عامر بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی واپسی کیلئے سلیکٹرز کو متوجہ کرنے میں تو کامیاب رہے تاہم وہ کیویز کے خلاف اپنی افادیت ثابت کرنے میں ناکام رہے ۔
نوجوان فاسٹ باولر کو ٹیم میں سلیکٹ کرنے کے بعد ہیڈ کوچ وقار یونس ،چیف سلیلکٹر ہارون رشید اور کپتان شاہد آفریدی بار ہا یہ کہتے ہوئے نظر آئے کہ ان کی واپسی سے بائولنگ اٹیک مضبوط ہوگا تاہم حالیہ سیریز سے یہ بات واضح ہوگئی کہ نوجوان فاسٹ بائولر کو اپنی جگہ بنانے کیلئے سخت محنت کی ضرورت ہے ۔ عامر نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچز کی سیریز میں مجموعی طورپر صرف ایک وکٹی حاصل کرنے میں کامیاب رہے جس کے بعد انکی حالیہ کارکردگی کے سبب سلیکشن کمیٹی ون ڈے سیریز میں انکے انتخاب کیلئے متذبذب ہے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
-
محمد رضوان کے دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ سے محروم ہونے کا امکان
-
سرگودھایونیورسٹی میں 20ویں سالانہ سپورٹس گالا اور 45 ویں آل پاکستان فٹ بال چیمپئن شپ کی سرگرمیاں شروع ہوگئیں
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ رائل چیلنجرز بنگلورو اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
انگلش پریمیئرلیگ میں دلچسپ مقابلے جاری، (کل) مزید 4 میچ کھیلے جائیں گے
-
ارسلان ایش ویزا مسائل کے باعث دنیا کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں شرکت سے محروم
-
آئی پی ایل، لکھنو سپر جائنٹس نے چنائی سپرکنگز کو6 وکٹوں سے ہرا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.