سٹیفن کک ڈیبیو پر سنچری بنانیوالے چھٹے جنوبی افریقی ، دنیا کے 100ویں بیٹسمین بن گئے، چوتھے عمر رسیدہ کھلاڑی کا بھی اعزاز حاصل کیا

ہفتہ 23 جنوری 2016 13:40

سٹیفن کک ڈیبیو پر سنچری بنانیوالے چھٹے جنوبی افریقی ، دنیا کے 100ویں ..

سینچورین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء)اسٹیفن کک ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیوپر سنچری تخلیق کرنے والے جنوبی افریقہ کے چھٹے اور دنیا کے 100ویں بیٹسمین بن گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے چوتھے عمر رسیدہ کھلاڑی کا بھی اعزاز حاصل کیا جو پانچ روزہ فارمیٹ کے آغاز پر 33سال کی عمر میں تھری فیگر اننگز کھیلنے میں کامیاب رہا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیبیو پر جیک روڈولف، اینڈریو ہڈسن، فاف ڈوپلیسز، سٹیان وان زل اور الویرو پیٹرسن بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ اسٹیفن کک نے جب سنچری مکمل کی تو ان کے والد جمی کک، والدہ اور دیگر اہلخانہ بھی داد دینے کیلئے اسٹیڈیم پرموجود تھے۔