50ٹی ٹونٹی وکٹیں ، شکیب الحسن ٹاپ ٹین باؤلرز شامل ،ورلڈ ریکارڈ پر شاہد آفریدی کا قبضہ

ہفتہ 23 جنوری 2016 13:42

50ٹی ٹونٹی وکٹیں ، شکیب الحسن ٹاپ ٹین باؤلرز شامل ،ورلڈ ریکارڈ پر شاہد ..

کھلنا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) بنگلہ دیشی آل راوٴنڈر شکیب الحسن نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کر لی۔وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے بنگلہ دیش کے پہلے اور دنیا کے دسویں بالر بن گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے زمبابوے کے خلاف چوتھے ٹی ٹونٹی میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا۔شکیب الحسن نے سکندر رضا کو آوٴٹ کر کے وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کی۔ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز پاکستان کے اسٹار آل راوٴنڈر شاہد آفریدی کو حاصل ہے جنہوں نے 91 وکٹیں لے رکھی ہیں۔