ڈیوڈ وارنر کی بھارت کے خلاف شاندار سنچری

ہفتہ 23 جنوری 2016 13:48

ڈیوڈ وارنر کی بھارت کے خلاف شاندار سنچری

سڈنی ۔ 23 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 جنوری۔2016ء) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپنر ڈیوڈ وارنر نے بھارت کے خلاف سیریز کے پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں کیریئر کی پانچویں سنچری داغ دی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں ڈیوڈ وارنر نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 122 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جس میں تین چھکے اور نو چوکے شامل تھے، یہ ان کے ون ڈے کیریئر کی پانچویں جبکہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں دوسری سنچری ہے۔