سورج مکھی کی بہاریہ کاشت فروری کے آخر تک کی جا سکتی ہے، محکمہ زراعت پنجاب

ہفتہ 23 جنوری 2016 14:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء) محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ سورج مکھی کابیج تر وتر حالت میں کاشت کیاجائے ،بیج کی گہرائی زیادہ سے زیادہ 2انچ رکھی جائے تاکہ اس کی بہتر نشو ونما میں مدد مل سکے نیز اگر کھلیوں پر سورج مکھی کابیج کاشت کرناہوتو کھلیاں آلو کاشت کرنیوالے رجر سے شرقاً و غرباً نکالی جائیں اور پہلے کھیلیوں میں پانی لگایاجائے اور پھر جہاں تک وتر پہنچے اس سے تھوڑااوپر خشک مٹی میں جنوب کی طرف بیج لگایا جائے۔

(جاری ہے)

ماہرین نے بتایا کہ آج کل سورج مکھی کی بہاریہ کاشت کاعمل جاری ہے جسے اگلے ماہ فروری کے آخر تک کاشت کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ سورج مکھی کی شاندار پیداوار حاصل کرنے کیلئے اس کی صحیح وقت پر کاشت انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ جس طرح پنجاب میں گندم ، دھان ، کپاس ، گنے کی فصلات کامیابی سے کاشت کی جا رہی ہیں اسی طرح سورج مکھی کی فصل بھی انتہائی کامیابی سے کاشت کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر کاشتکار فصلات ربیع بالخصوص گندم کی فصل کسی بھی وجہ سے وقت پر کاشت نہ کرسکے ہوں تو وہ سورج مکھی کی کاشت سے خاطر خواہ آمدنی حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ سورج مکھی کی فصل صر ف بھاری میرا زمین میں ہی کاشت کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :