ملتان کے نشتر ہسپتال میں فرضی دھماکے کی مشقیں کی گئیں ‘فوج اور سکیورٹی اداروں نے حصہ لیا

ہفتہ 23 جنوری 2016 14:14

ملتان کے نشتر ہسپتال میں فرضی دھماکے کی مشقیں کی گئیں ‘فوج اور سکیورٹی ..

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء) ملتان کے نشتر ہسپتال میں فرضی دھماکے کی مشقیں کی گئیں جس میں فوج اور دیگر سیکورٹی اداروں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

بم دھماکے کی فرضی مشق کے دوران نشتر اسپتال کے نرسنگ ہاسٹل میں دو خودکش حملہ آور گھسے جنہوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا دھماکے کے بعد پاک فوج اور دیگر سیکورٹی اداروں کے ساتھ ریسکیو کے اداروں نے بھی موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا ضلعی انتظامیہ کے مطابق اس مشق کا مقصد تمام اداروں کی کسی بھی ناخوشگوار واقع کے پیش آنے کی صورت میں کارکردگی کا جائزہ لینا تھا ۔

متعلقہ عنوان :