پاکستان اور چین نے گوادر کو دنیا کا بہترین شہر بنانے کے حوالے سے ماسٹر پلان کے دستاویزات پر دستخط کر دیئے

ہفتہ 23 جنوری 2016 14:18

پاکستان اور چین نے گوادر کو دنیا کا بہترین شہر بنانے کے حوالے سے ماسٹر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء) پاکستان اور چین نے گوادر کو دنیا کا بہترین شہر بنانے کے حوالے سے ماسٹر پلان کے دستاویزات پر دستخط کر دیئے۔ منصوبے پر 410 ملین ڈالر کی لاگت آئیگی۔ منصوبے کے تحت شہر کو تمام جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائیگا۔ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن طارق باجوہ اور پاکستان میں چین کے سفیر نے یہاں دستاویزات پر دستخط کئے۔

(جاری ہے)

پاکستان اور چین نے گوادر پورٹ سٹی ماسٹر پلان پروجیکٹ سے متعلق فزیبلیٹی سٹڈی شروع کرنے پر اتفاق کیا۔ چین منصوبے کیلئے مالی تعاون فراہم کریگا۔ اس سلسلے میں گزشتہ سال 25 اگست کو بیجنگ میں چینی وزارت تجارت اور حکومت پاکستان کے مابین ایک اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں گوادر سمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان کو زیر بحث لایا گیا تھا۔ معاہدے کے تحت گوادر کو جدید خطوط پر ترقی دی جائیگی جس میں تمام سہولیات میسر ہونگی۔