شادیوں کی تقریبات میں رقص نہیں کر سکتا ‘ جان ابراہم

ہفتہ 23 جنوری 2016 14:25

شادیوں کی تقریبات میں رقص نہیں کر سکتا ‘ جان ابراہم

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جنوری۔2016ء) بولی ووڈ اداکار جان ابراہم کا کہنا ہے کہ انکی زندگی کے اپنے کچھ اصول ہیں اور وہ ان پر کبھی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔اداکار نے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ شادی کی تقریبات میں رقص جیسا کام ہر گز نہیں کر سکتے ہیں۔ اداکار نے میڈیا کو بتایا کہ وہ صرف ان ہی برانڈز کی تشھیر کیلئے کام کرتے ہیں جو انکے معیار پر پورا اترتے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ وہ اپنے کام میں اس قدر مصروف رہتے ہیں کہ انھیں کہیں آنے جانے کی فرصت ہی نہیں ملتی۔ ایوارڈ ز تقریبات میں شرکت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں جان ابراہم کا کہنا تھا کہ انھیں کسی بھی قسم کی تقریبات میں شرکت کرنے کاکبھی کوئی شوق نہیں رہا جس کی بنا پر وہ ان میں جانے سے ہمیشہ گریز ہی کر تے ہیں۔واضح رہے اداکارہ جان ابراہم آخری مرتبہ بڑی سکرین پر امیتابھ بچن کی حال ہی میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ”وزیر“ نظر آئے تھے۔ اداکار آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”راکی ہینڈ سم “ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں