معروف ہالی ووڈ اداکارہ پینلوپ کروز ”گنجی“ ہو گئیں

ہفتہ 23 جنوری 2016 14:25

معروف ہالی ووڈ اداکارہ پینلوپ کروز ”گنجی“ ہو گئیں

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جنوری۔2016ء) معروف ہالی ووڈ اداکارہ پینلوپ کروز کا شمار انڈسٹری کی ٹاپ ہیروئنز میں کیا جاتا ہے۔ اداکارہ اپنی لاتعداد فلموں میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کر چکی ہیں۔ نیوز ڈاٹ کام ڈاٹ اے یو کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے اپنی نئی آنے والی فلم ”ماما“ میں اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھر نے کیلئے سر کے بال صاف کرا دیے ہیں۔

ماما در حقیقت ہسپانوی زبان میں فلمائی جا ئے گی۔ 41سالہ اداکارہ فلم میں ایک کینسر کی مریضہ کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔اداکارہ نے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ مذکورہ کردار انکی زندگی کا پیچیدہ ترین مگر دلچسپ کردار ہے۔انکا کہنا تھا کہ انھیں اس سے قبل کبھی بھی اتنا خوبصورت اور دلچسپ کردار ادا کرنے کی پیشکش نہیں ہو ئی۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ وہ فلم میں میڈرڈ کی ایک ماں کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی جو چھاتی کے کینسر کا شکار ہے اور دوران علاج اس کے سر کے بال ختم ہو جاتے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ سر کے بال صاف کرانے پر وہ بہت بد صورت نظر آئین گی لیکن وہ یہ کردار دنیا بھر میں موجود اس موذی بیماری کا شکار خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ادا کرنا چاہتی ہیں۔ لہٰذا انھیں کو ئی پرواہ نہیں ہے کہ وہ بڑی سکرین پر کیسی نظر آتی ہیں