بچوں کو پرائیویٹ اسلامی ٹیوشن دینے والا اُستاد عیسائی نکلا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 23 جنوری 2016 14:27

بچوں کو پرائیویٹ اسلامی ٹیوشن دینے والا اُستاد عیسائی نکلا

کویت(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 جنوری 2016ء) : بچوں کو پرائیویٹ اسلامی ٹیوشن دینے والا اُستاد مذہب کے اعتبار سے عیسائی نکلا ۔ تفصیلات کے مطابق اس خبر کے منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر بھی ملا جُلا رد عمل سامنے آیا ہے۔بچوں کو اسلامی تعلیمات دینے والے اُستاد کے عیسائی ہونے کی خبر پر ایک کویتی خاتون عمل کاکہنا تھا کہ مذہب سے متعلق کسی بھی قسم کا دھوکہ ناقابل قبول ہے۔

(جاری ہے)

کسی اور مذہب سے تعلق رکھنے والا شخص مسلمان بچوں کو کس طرح اسلامی تعلیمات اور شریعت سے متعلق تعلیم دے سکتا ہے۔جبکہ ایک اور کویتی شخص کا کہنا ہے کہ اگر وہ اُستاد بچوں کو ریاضی یا انگریزی جیسے کسی مضمون کی تعلیم دے رہا ہے تو مذہب کچھ بھی ہو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔جبکہ دیگر افراد نے کہا کہ اس سے اچھا خصا فرق پڑتا ہے کیونکہ ایک اُستاد جب اسلامیات پڑھاتا ہے تو وہ پڑھانے کے ساتھ ساتھ بچوں کو اپنے عقیدے کی مضبوطی اور اللہ پر ایمان رکھنے کی بھی برابر تقلیم دیتا ہے جو کسی اور مذہب سے تعلق رکھنے والا کوئی بھی اُستاد نہیں کر سکتا۔

متعلقہ عنوان :