ماریہ کیری اور جیمس پیکر منگنی کے رشتے میں منسلک ہو گئے

ہفتہ 23 جنوری 2016 14:30

ماریہ کیری اور جیمس پیکر منگنی کے رشتے میں منسلک ہو گئے

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جنوری۔2016ء)معروف امریکی گلوکارہ ماریہ کیری اور آسٹریلوی برنس مین جیمس پیکر منگنی کے رشتے میں منسلک ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منگنی کی رسم جمعرات کے روز نیو یارک سٹی میں ادا کی گئی۔گلوکارہ نے گزشتہ سال سٹیو ہاروے کے شو میں شرکت کے دوران انھیں بتایا تھا کہ جیمس پیکر اور انکی پہلی ملاقات چند سال قبل ہر کولیس کے پریمئر پر ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

45سالہ کیری اور48سالہ پیکر گزشتہ سال ستمبر میں نیویارک سٹی میں ”دی انٹرن“کے پریمئر پر پہلی مرتبہ ایک ساتھ دنیا کے سامنے آئے تھے۔بعد از رواں سال جون میں جوڑے کی چھٹیاں مناتے ہوئے کچھ قابل اعتراض تصاویر بھی منظر عام پر آئی تھیں۔واضح رہے اگر کیری جیمس پیکر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں تو یہ انکی تیسری شادی ہو گی۔ اس سے قبل گلوکارہ میوزک ایگزیکٹیو ٹومی موٹولااور نک کینن سے شادی کر چکی ہیں۔سابق شوہر نک کینن سے کیری کے دو جڑواں بچے ہیں۔ جبکہ پیکر کے سابق اہلیہ ایریکا بیکسٹر سے تین جوان بچے ہیں