ایک ہی وقت میں 10کام کر سکتی ہوں ،پریانکا چوپڑا

ہفتہ 23 جنوری 2016 14:30

ایک ہی وقت میں 10کام کر سکتی ہوں ،پریانکا چوپڑا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) بالی ووڈ دلفریب اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہاہے کہ میں ایک مقابلہ کرنے والی خاتون ہوں اور ہمیشہ بہتر سے بہتر پرفام کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔ بھارتی خبررساں ادارے کواپنے ایک انٹرویو میں پریانکا چوپڑا نے کہا کہ ایک اداکارہ کی حیثیت سے شاید اتنی زیادہ محفوظ نہیں ہوں جتنی ایک فرد کی حیثیت سے ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ایک مقابلہ کرنے والی خاتون ہوں اور ہر وقت بہتر سے بہتر پرفارم کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔پریانکا چوپڑا نے کہا کہ میں ایک خاتون ہوں اور ہم ایک وقت میں مردوں کے مقابلے میں مختلف کام بہتر طریقے سے انجام دے سکتی ہیں، میں ایک ہی وقت میں 10 کام کر سکتی ہوں لیکن اس کے باوجود کسی ایک کام سے بھی توجہ نہیں ہٹتی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ایک سال میں چند ہی فلمیں کرتی ہوں اور یہی وجہ ہے کہ اپنے کام پر 100 فیصد توجہ دیتی ہوں۔

بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے یہ بات سمجھ نہیں آتی کہ جن فلموں میں خواتین کا کردار مرکزی ہوتا ہے انھیں ”خواتین“ کی فلمیں کیوں کہا جاتا ہے، ہمیں یہ تسلیم کرنا ہو گا کہ ہم ”مردوں کی حکمرانی“ والی دنیا میں رہتے ہیں۔ خواتین پر بننے والی فلمیں ہی ہمارے لئے کچھ بہتر کرنے کی امید ہیں، اب خواتین پر بھی فلمیں لکھی جا رہی ہیں جو کہ بہت ہی خوش آئند بات ہے۔