بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی‘فائنل میں کل روایتی حریف پاکستان اور بھارت ٹکرائیں گے

ہفتہ 23 جنوری 2016 14:45

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی‘فائنل میں کل روایتی حریف پاکستان اور بھارت ٹکرائیں ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جنوری۔2016ء) بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کا فائنل اتوار کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پورے ایونٹ میں ناقابل شکست رہنے والی پاکستان ٹیم اتوار کو بھارت کیخلاف ٹرافی کی جنگ لڑے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان میچ جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے دس بجے شروع ہوگا۔دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 12 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے ہیں8 میچز پاکستان جبکہ 4میچز میں کامیابی بھارت کے نام رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :