ٹی ٹوئنٹی میں کامیابی کے بعد کیویز ون ڈے میں بھی شاہینوں پر جھپٹنے کیلئے تیار

ہفتہ 23 جنوری 2016 14:45

ٹی ٹوئنٹی میں کامیابی کے بعد کیویز ون ڈے میں بھی شاہینوں پر جھپٹنے کیلئے ..

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جنوری۔2016ء)ٹی ٹوئنٹی میں کامیابی کے بعد کیویز ون ڈے میں بھی شاہینوں پر جھپٹنے کیلئے تیار‘پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریزکیلئے نیوزی لینڈنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، کولن منرو ٹیم کا حصہ ہونگے جبکہ روس ٹیلر ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پہلاون ڈے 25 جنوری کو کھیلا جائے گا جس کیلئے دھواں دار بلے باز کولن منرو کو پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں شامل کرلیا گیا ہے جبکہ روس ٹیلر سائیڈ اسٹرین انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

کیوی ٹیم کی قیادت کین ولیمسن کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ٹیم میں کورے اینڈرسن، ٹرینٹ بولٹ، گرانٹ ایلیٹ، مارٹن گپٹل، میٹ ہنری،لیوک رونچی ، بی جے واٹلنگ ، ٹاپ لیتھم ، برینڈن میکولم،مچل مکیلافن، ایڈم ملنے، ہنری نیکولز اورمچل سیٹنر بھی ٹیم میں شامل ہونگے۔