لاکس اوپن‘ ہاف پائپ سنو بورڈنگ کے مقابلے جاپانی اور امریکی کھلاڑیوں کے نام

ہفتہ 23 جنوری 2016 14:50

لاکس اوپن‘ ہاف پائپ سنو بورڈنگ کے مقابلے جاپانی اور امریکی کھلاڑیوں ..

برن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جنوری۔2016ء) لاکس اوپن دوہزار سولہ کے سوئٹزر لینڈ میں ہونیوالے ہاف پائپ سنو بورڈنگ مقابلے جاپان کے آئیومی ہیرانو اور امریکہ کی ایرئیل گولڈ نے جیت لئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سوئٹزر لینڈ میں دنیا کے سب سے بڑے مستقل ہاف پائپ پر ہونے والے مقابلوں میں بارہ مرد اور چھے خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

سوئٹزرلینڈ کے کوہ کراپ سون گیون پر دوہزار دو سواٹھائیس میٹر بلند یہ ہاف پائپ چھے میٹر اونچا بائیس میٹر عریض اور دو سو میٹر طویل ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ہونیوالے مقابلے میں جاپان کے سترہ سالہ سنو بورڈر نے تیسری رن میں انتہائی عمدہ اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اکانوے اعشاریہ تین سات پوائنٹس سکور کر کے طلائی تمغہ جیتا۔سوئٹزر لینڈ کے پیٹرک برجینر اور ڈیوڈ بالترتیب اٹھاسی اعشاریہ آٹھ سات اور اٹھاسی اعشاریہ چھے دو پوائنٹس بنا کر طلائی اور کانسی کا تمغہ جیتے۔

خواتین کا فائنل امریکی ایرئل گولڈ کے نام رہا جس نے اپنی دوسری کوشش میں اکانوے اعشاریہ ایک دو پوائنٹ بنا کرحریف کھلاڑیوں کو آؤٹ کلاس کر دیا۔ آسٹریا کی توراہ برائٹ دوسرے اورجاپانی ہیکارو اوئی تیسرے نمبر پر رہی۔