Live Updates

مجھے اپنی عمر ڈھلتی نظر نہیں آرہی ،مجھے تو فلمیں بھی مل رہی ہیں اور ڈرامے بھی ، میں کسی کو کاپی نہیں کرتی ،سب مجھے کاپی کرتے ہیں، رواں سال شادی کرلوں گی، عمران خان میرے بزرگ ہیں اور ان کی قدر کرتی ہوں ، وہ قومی ہیرو ہیں ان کا اور میرا مذاق نہ بنایا جائے

اسکینڈل کوئین اداکارہ میرا کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 23 جنوری 2016 14:59

مجھے اپنی عمر ڈھلتی نظر نہیں آرہی ،مجھے تو فلمیں بھی مل رہی ہیں اور ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جنوری۔2016ء) اسکینڈل کوئین اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ مجھے اپنی عمر ڈھلتی نظر نہیں آرہی ،مجھے تو فلمیں بھی مل رہی ہیں اور ڈرامے بھی ، میں کسی کو کاپی نہیں کرتی ،سب مجھے کاپی کرتے ہیں، رواں سال شادی کرلوں گی، عمران خان میرے بزرگ ہیں اور ان کی قدر کرتی ہوں ، وہ قومی ہیرو ہیں ان کا اور میرا مذاق نہ بنایا جائے۔

وہ ہفتہ کو کینٹ کچہری کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔اداکارہ میرانے نکاح پر نکاح کیس خارج کرنے کیلئے عدالت میں درخواست بھی دائر کی، کینٹ کچہری میں کیس کی سماعت کے دوران اداکارہ میرا نے عدالت میں موقف اپنایا کہ عتیق الرحمان نے سستی شہرت کیلئے مجھے بدنام کیا۔ اداکارہ کے وکیل نے دلائل دیئے کہ ان کی موکلہ کے خلاف بے بنیاد ثبوتوں کی بنیاد پر دعویٰ دائر کیا گیااورعتیق الرحمان نے جھوٹا مقدمہ بنایا مدعی کے وکلا عدالت میں پیش نہیں ہورہے لہٰذا مقدمہ خارج کیا جائے۔

(جاری ہے)

کینٹ کچہری میں نکاح پر نکاح کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرانے کہا کہ رواں سال شادی کرلوں گی موسم اچھا ہے ، سردی ہورہی ہے ،مجھے سردیوں کا موسم اچھا لگتا ہے اور میں نے سردی کیلئے امریکہ سے کوٹ لیا تھا۔ ایک صحافی نے میرا سے سوال کیا کہ کیا آپ ایان علی کو کاپی کرتی ہیں جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ میری اپنی پہچان ہے کسی کو کاپی نہیں کرتی بلکہ سب مجھے کاپی کرتے ہیں۔لوگوں کو لگتا ہے لیکن مجھے اپنی عمر ڈھلتی نظر نہیں آرہی ،مجھے تو فلمیں بھی مل رہی ہیں اور ڈرامے بھی ، اس وقت بھی تین پروجیکٹس پر کام کررہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان میرے بزرگ ہیں اور ان کی قدر کرتی ہوں ، وہ قومی ہیرو ہیں ان کا اور میرا مذاق نہ بنایا جائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :