ہنی سنگھ کے ساتھ کام کرنا پسند کروں گی،بپاشا باسو

ہرکوئی ہنی سنگھ کیساتھ کام اور ان کے ساتھ ڈانس کرنا چاہتا ہے ،انٹرویو

ہفتہ 23 جنوری 2016 15:05

ہنی سنگھ کے ساتھ کام کرنا پسند کروں گی،بپاشا باسو

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) بالی ووڈکی خوبرو اداکارہ بپاشا باسو نے کہا ہے کہ نوجوان گلوکار یو یو ہنی سنگھ ایک سحر انگیز شخصیت کے مالک ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنا پسند کروں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی میگزین کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں بپا شا باسو کا کہنا تھا کہ نوجوان گلوکار یویو ہنی سنگھ ایک سحر انگیز شخصیت کے مالک ہیں، ان کے گانے عوام میں بہت مقبول ہیں، مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملتا ہے تو میں ضرور کروں گی، اگر میں نے ہنی سنگھ کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا تو میں بہت بڑی بے وقوف ہوں گی، ہر کوئی ان کے ساتھ ڈانس کرنا چاہتا ہے۔