آنے والی فلموں میں مختلف کرداروں میں نظر آوٴں گی،کنگنا رناوت

ایسی فلمیں کرنا چاہتی ہوں جو میری زندگی کو ”چار چا ند“ لگا دیں، انٹرویو

ہفتہ 23 جنوری 2016 15:05

آنے والی فلموں میں مختلف کرداروں میں نظر آوٴں گی،کنگنا رناوت

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ شائقین مجھ سے مزید اچھی فلموں کی توقع کر رہے ہیں اور آنے والے دنوں میں مختلف کرداروں میں نظر آوٴں گی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو کنگنا رناوت نے کہا کہ شائقین مجھ سے مزید اچھی فلموں کی توقع کر رہے ہیں، آنے والی فلموں میں بہت سے دلچسپ کردار وں میں نظر آوٴں گی، کنگنا رناوت نے کہا کہ وہ صرف معیاری فلموں کو ہی ترجیح دیں گی۔انہوں نے کہاکہ ہالی ووڈ میں فلموں کے انبار لگے ہیں مگر میں صرف ایسی فلمیں کرنا چاہتی ہوں جن کی سٹوری سپر ہٹ ہو اور جومیری زندگی کو چار چاند لگا دیں۔