شیو نارائن چندر پال نے تمام کرکٹ فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ہفتہ 23 جنوری 2016 15:24

شیو نارائن چندر پال نے تمام کرکٹ فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

پورٹ آف سپین (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار23جنوری- 2016ء) ویسٹ انڈین بیٹسمین شیو نارائن چندر پال نے تمام کرکٹ فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے ۔ ماڈرن کرکٹ میں سچن ٹنڈولکر کے بعد وہ دوسرے کرکٹر ہیں جن کا کیریئر دو دہائیوں پرمشتمل ہے ، شیو نارائن چندر پال نے ویسٹ انڈین کرکٹ کو 22 سال اور 164 دن دیئے جس کے بعد آج انہوں نے تمام کرکٹ فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

1994ء میں اپنے کیریر کے آغاز سے 164 ٹیسٹ میں 30سنچریوں کی مدد سے 11867 رنز بنانے والے چندرپال نے مئی 2015ء سے نہیں کھیلا تھا کیوں کہ ویسٹ انڈین سلیکٹرز نے ناقص پرفارمنس کی وجہ سے انہیں انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے بھی ڈراپ کردیا تھا ۔ چندر پال نے 268 ون ڈے میں اپنے ملک کی نمائندگی کی اور 8778 رنز سکور کئے جن میں 11 سنچریاں شامل تھیں ، وہ 22 ٹی ٹونٹی میچز میں صرف 343 رنز ہی بناسکے ۔ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے ان کے ریٹائرمنٹ کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چندرپال ایک عہد ہیں ، ویسٹ انڈیز کرکٹ کے لیے ان کی خدمات کبھی نہیں بھلائی جاسکتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :