آرمی چیف جنرل راحیل شریف کاکور ہیڈ کوارٹر پشاور کا دورہ۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 23 جنوری 2016 15:56

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کاکور ہیڈ کوارٹر پشاور کا دورہ۔ آئی ایس پی ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 جنوری 2016ء) : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کور ہیڈ کوارٹر پشاور کا دورہ کیا۔ کور ہیڈ کوارٹر میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت سکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا۔ آرمی شیف نے قومی سکیورٹی رویو میٹنگ کی صدارت کی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اجلاس میں فاٹا اور کے پی کے آپریشن کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ پا ک افغان بارڈر سے متعلق امور سمیت خیبر پختونخواہ میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کرنے پر غور کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت اس اجلاس میں چارسدہ حملے سے متعلق ہونے والی اب تک کی تحقیقات اور میں ہونے والی پیش رفت سے بھی اجلاس کو آگاہ کیا ۔ اجلاس میں کور کمانڈر پشاور، آپریشن کمانڈرز، ڈی جی آئی ایس آئی ، ڈی جی ایم او، ڈی جی ایم آئی سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔